پی سی بی

پی سی بی کا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بورڈ مکی آرتھر کے لیے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرا رہا ہے، پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی۔

پی سی بی مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور 3اسسٹنٹ کوچز رکھے گا۔ریحان الحق بنیادی طور پر مکی آرتھر کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ بریڈبرن کو بطور فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ مکی آرتھر کے اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور آنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں