رانا ثناءاللہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے ،15کلوہیروئن تو نہیں ڈالی ‘رانا ثناء اللہ

لاہور (گلف آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ صرف قانون پر عمل ہوا ہے ،15کلوہیروئن تو نہیں ڈالی ،حکومت کا شیخ رشید کی گرفتاری میں کوئی تعلق نہیں، سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والامارپیٹ کرنے کا جھوٹ بول رہا ہے ، قانون کے نیچے لاں گا کے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟، قانون کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے،

طیبہ گل کی طرح اغوا کیا ہے نہ بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند کیا ہے ، خلاف قانون کام نہیں کیا تو عدالت کو بتادیں ،قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قتل اور ہشت گرد تنظیموں سے رابطے ہونے کا الزام سنگین الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں ،عمران نیازی نے سیاسی مخالفین، سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا، جھوٹے مقدمے بنوائے ،گزشتہ چار سال کے سیاہ دور میں صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، پسلیاں توڑی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ باس اور چپڑاسی دونوں کی قانون کا سامنا کرنے سے ہوا نکلی ہوئی ہے ،یہ ہر اس ادارے کو گالیاں دیتے ہیں جو اِن سے جواب مانگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں