پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ ایکسپو2023 کی تیاریاں مکمل کر لیں

لاہور( گلف آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں فوڈ ایکسپو2023 کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ فوڈ ایکسپو میں فوڈ سٹالز،میوزیکل کنسرٹس،فوڈ کانفرنس، ادبی مشاعرہ،انڈسڑیز بوتھ اور کلچرل پرفارمنسزاور بہت سے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ فوڈ ایکسپو کا مقصد عوام کو فوڈ ہائجین، کوالٹی اور فوڈ سٹینڈرڈز کی آگاہی دینا ہے۔فوڈ انڈسٹری، انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹس اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے اکھٹا کیا جائے گا۔ میوزیکل نائٹ میں مشہور و معروف گلوکار علی ظفر، فرحان سعید، آئمہ بیگ، ندیم عباس، شائیہ گل، نتاشا بیگ، سہارا یوکے، سوچ بینڈ اور ینگ اسٹننرز بھی پرفام کریں گے۔

اردو ادب کا ذوق رکھنے والوں کیلئے محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جا ئے گا جس میں انور مسعود، افتخار عارف، احمد اخلاق، سلمان گیلانی اور دیگر معروف شعرہ محفل مشاعرہ کی رونق سجائیں گے۔ خوراک سے متعلق دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرینڈزکے حوالے سے فوڈ کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، سائنسدان، فوڈ ٹیکنالوجسٹ شرکت کریں گے۔ فوڈ ایکسپو میں خواتین کو لذیذ کھانوں اور ہائجین کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ عوام الناس کی تفریح کے لیے میوزیکل نائٹس کے ساتھ مختلف کھیلوں اور تحائف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں