انشا آفریدی

انشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہو ر(گلف آن لائن) حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ انشاء آفریدی نے ریبلک ویمنز ویئر بائی ثنا سکندر خان کا جوڑا زیب تن کیا۔انشا آفریدی نے اس پر مسرت موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کے شلوار قمیض اور واس کوٹ پہنا۔انشا کے اس خوبصورت جوڑے کی تفصیلات جاننے کے لیے برانڈ سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جوڑے کی قیمت8لاکھ ہے۔

انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لئے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جس میں وہ انتہائی پرکشش دکھائی دیں۔3 فروری کو انشا آفریدی کا نکاح قومی ٹیم کے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں