شاہ محمود قریشی

اسوقت ملک کے تقاضوں اور حکومتی مفادات میں تضاد ہے’شاہ محمود قریشی

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا ہے، ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، اس وقت ملک کے تقاضے اور ہیں، حکومت کے مفادات اور ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26مئی کو مجھ پر 6 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، یہ ساری ایف آئی آرز سیاسی کارروائی ہے، کہا گیا ہے کہ میں نے لوگوں کو مشتعل کرنے، ان کو اکسانے کی کوشش کی ہے،

جنہوں نے یہ الزام لگایا وہ میری کوئی تقریر پیش کر دیں۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے، ہم نے 2022 میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پالیسی دی، ہمارے دور میں دہشتگردی میں کمی آئی، ہم نے آرمی پبلک سکول پر حملے پر اپنا دھرنا ختم کیا، سانحہ اے پی ایس پر ہم نے اے پی سی میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرنے والے ہیں، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی آواز بلند کر رہی ہے، گزشتہ 8 ماہ سے کیسز لٹک رہے ہیں، آئینی، قانونی اور سیاسی جنگ جاری ہے، اے پی سی معاملے پر ہمیں حکومت کی سنجیدگی پر تعجب ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں