ٹن گندم

فیصل آباد ڈویژن میں شہریوں کو آٹے کی فراہمی کیلئے گزشتہ روز 2682میٹرک ٹن گندم سپلائی کی گئی

مکوآنہ (گلف آن لائن )محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویڑن میں شہریوں کو آٹے کی فراہمی کیلئے گزشتہ روز 2682میٹرک ٹن گندم سپلائی کی گئی، اب تک فلور ملز و آٹا چکیوں کو کوٹے کے تحت 451524می ٹرک ٹن گندم کا اجرا کیا جا چکا ہے۔ ڈ پٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آباد ریجن عمر حیات نے بتایاکہ علاقے کی فلور ملز کیلئے گزشتہ روز 1162میٹرک ٹن گندم جاری کی گئی ، قبل ازیں 79512میٹرک ٹن گندم کا اجرا کیا گیا تھا اس طرح اب تک 80674میٹرک ٹن گندم جاری کی جا چکی ہے تاکہ کسی جگہ آٹے کی کوئی قلت نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی فلور ملز کیلئے59458اور آٹا چکیوں کیلئے 31774میٹرک ٹن گندم سمیت 91232می ٹرک ٹن گندم کا اجرا ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ سے حکومتی پالیسی کے مطابق سیالکوٹ کی فلور ملز کو 346.800میٹرک ٹن،گوجرانوالہ کی فلور ملز کو 37083.849میٹرک ٹن،وزیر آباد کی فلور ملز کو 3014.200میٹرک ٹن،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی فلور ملز کو 9162.359میٹرک ٹن اور فیصل آباد کی فلور ملز کو 130783.300اور آٹا چکیوں کو 55023.768می ٹرک ٹن سمیت کل 235414.276میٹرک ٹن گندم جاری کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں موجود محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ گندم میں سے فیصل آباد کی فلور ملز کو 13926.250میٹرک ٹن،گوجرانوالہ کی فلور ملز کو 1545.300میٹرک ٹن اور آٹا چکیوں کو 28732.400می ٹرک ٹن سمیت کل 44203.950میٹرک ٹن گندم کا اجرا کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آبادڈویڑن میں مطلوبہ ضرورت سے بھی وافر مقدار میں آٹا سپلائی کیا جا رہا ہے اور کسی بھی جگہ گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہری اطمینان رکھیں اور صرف اپنی ضرورت کے مطابق ہی آٹا خرید کریں کیونکہ آٹا ذخیرہ کرنے سے اس کی کمی کا خدشہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی گندم کی اپریل مئی میں آمد سے قبل تک محکمہ خوراک کے پاس آبادی کے تناسب اور مقررہ کوٹہ کے تناسب سے وافر گندم موجود ہے اسلئے کسی بھی وقت آٹے کی کمی کا کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ نہ صرف فلور ملز اور آٹا چکیوں کو ان کے کوٹہ کے مطابق گندم سپلائی کی جا رہی ہے بلکہ اس گندم سے تیار ہونے والے سبسڈائز آٹے کو بھی سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عام کریانہ سٹور ز پر بھی آٹا بآسانی دستیاب ہے تاہم کم آمدنی والے افراد محکمہ خوراک کی مقرر کردہ فیئر پرائس شاپس اور ٹرکنگ پوائنٹس سے سستا آٹا بھی خرید کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر کسی جگہ پر آٹے کی غیر قانونی فروخت کی شکائت ملی یا کسی ہو ٹل یا دیگر مقام سے آٹے کا نا جائز سٹاک برآمد ہوا تو ذمہ داران کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں گے اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں