حماد اظہر

میدان چھوڑ کر نہ بھاگیں، اپریل میں سارے الیکشن کروائیں’حماد اظہر

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، اپریل کے مہینے میں پورے ملک میں الیکشن کروائے جائیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 90روز میں الیکشن ہونا ضروری ہیں، ہمیں کسی سیاسی لیڈر کا خوف نہیں، پی ٹی آئی تمام اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لے گی، تحریک انصاف کے 33لوگ میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، لندن نہیں بھاگیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،

ہم نے اس لئے استعفے دیئے کہ معاشی اور سیاسی بحران کو ختم کیا جائے، میدان چھوڑ کر نہ بھاگیں، اپریل میں سارے الیکشن کروائیں، کل لاہور ہائیکورٹ میں انتخابات کی تاریخ لینے کیلئے ہمارا کیس لگ رہا ہے، ہمیں امید ہے آئین کے وعدے پر انحراف نہیں کیا جائے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی گرفتاریاں کی گئیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، ہمارے قائد کا جسم گولیوں سے چھلنی کیا گیا، ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں