ڈیرن سیمی

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔خوشگوار موڈ ڈیرین سیمی نے وکٹری کا نشان بنا کر تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں