وفاقی اردو یونیورسٹی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے روسی زبان کے کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

کراچی (گلف آن لائن)شعبہ بین الاقوامی تعلقات وفاقی اردو یونیورسٹی اور روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت کراچی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے روسی زبان کے کورس کی افتتاحی تقریب روسی مرکز(ایوان دوستی)میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف رشیا آندرے فیڈروف تھے۔

روسی لینگویج کورس کے تحت شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ کو روسی مرکز میں روسی زبان سکھائی جائے گی۔ اس موقع پر صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر علی دشتی، روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت کے ڈائریکٹر رسلان پروکوروف ،ڈاکٹر نتھالیہ،ڈاکٹر فیصل جاوید،ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر امیر فاروقی اور ڈاکٹر افشاں بروہی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں