ڈاکٹرجاویداکرم

پاکستان میں قبل ازشادی تھیلیسمیاء بیماری کے سکریننگ ٹیسٹ کو یقینی بناناہوگا’ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہو ر(گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے شادمان میں سندس فاؤنڈیشن کاتفصیلی دورہ کیا۔سندس فاؤنڈیشن سے محمدیٰسین،محمد یعقوب ودیگرسٹاف نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کوپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پرپروفیسرامجدبھی ہمراہ تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سندس فاؤنڈیشن میں تھیلیسمیائ،ہیموفیلیااورخون کے دیگرامراض کا شکارمعصوم بچوں کی عیادت کی اور تحائف تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سندس فاؤنڈیشن میں لیب،ڈائیگناسٹک سنٹر ودیگرطبی سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔

سندس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو تھیلیسمیاء کاشکاربچوں کو فراہم کی جانے والی مفت سہولیات بارے بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سندس فاؤنڈیشن میں تھیلیسمیائ،ہیموفیلیا اور خون کے دیگرامراض کاشکاربچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔پاکستان میں تھیلسیمیاء بیماری پرقابوپانے کیلئے احتیاطی تدابیراپناناوقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔قبل ازشادی سکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے ہی تھیلیسمیاء کی بیماری پرقابو پایاجاسکتاہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان میں تھیسلیمیاء بیماری کی شرح میں اضافہ تشویش ناک ہے۔تھیلیسیمیاء بیماری کاشکاربچوں کے علاج و معالجہ کیلئے سندس فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزمیں معاہدہ طے کروائیں گے۔

تھیلیسمیاء بیماری کا مکمل علاج صرف اور صرف بون میروٹرانسپلانٹ ہی ہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ پاکستان میں قبل ازشادی تھیلیسمیاء بیماری کے سکریننگ ٹیسٹ کو یقینی بناناہوگا۔منوبھائی مرحوم نے سندس فاؤنڈیشن کی بہتری کیلئے بنیادی کرداراداکیاہے۔تھیسلیمیاء بیماری کا شکاربچے بون میروٹرانسپلانٹ کے ذریعے ہی نارمل زندگی گزارسکتے ہیں۔پاکستان میں تھیسلیمیاء بیماری پرقابوپانے کیلئے ہم سب کواپنا کرداراداکرناہوگا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب میں عطائیوں کے خلاف گرینڈآپریشن کررہے ہیں۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھرکے کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کوپرائمری انجیوپلاسٹی کی24/7سہولت فراہم کرکے بڑاریلیف دیاہے۔حکومت کارخیرمیں سندس فاؤنڈیشن سے معاونت جاری رکھے گی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سندس فاؤنڈیشن کو تھیسلیمیائ،ہیموفیلیااور خون کے دیگرامراض میں مبتلابچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں