سلیمان شہباز

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز کے وکیل نے ایف آئی اے رپورٹ پردلائل کیلئے مہلت مانگ لی

لاہو ر(گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وکیل نے ایف آئی اے کی رپورٹ پردلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔لاہور کے اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر مل کے ذریعے 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ سلیمان شہباز اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔ایف آئی کی جانب سے نئی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

سلیمان شہباز کے وکیل نے نئی رپورٹ پڑھنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل کو رپورٹ کی کاپی ملزمان کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ملزمان کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ رپورٹ میں گواہان 131 ہوگئے ہیں، ان کے بیانات کے حوالے سے کوئی چیز ساتھ لف نہیں ہے، عدالت رپورٹ پڑھ کے دلائل دینے کے لئے سماعت ملتوی کرے۔عدالت نے سماعت 4مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گواہان سے متعلق تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں عدالت میں جمع کرا رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں