یو ای ٹی

یو ای ٹی لاہور، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری،آخری تاریخ3مارچ

لاہو ر( گلف آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے تحت بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پروگرامز میں پنجاب بھر سے داخلوں کیلئے منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ (ای کیٹ)کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3مارچ ہے۔یو ای ٹی نے نئے داخلوں کیلئے نئی داخلہ پالیسی متعارف کروا دی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق اب طلباء فرسٹ ایئر کی بنیاد پر یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ میں رجسٹرڈ کر سکیں گے۔

طلبائ1800روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبربذریعہ ایچ بی ایل آن لائن بینکنگ اور ایچ بی ایل کونیکٹ کے ذریعے آن لائن حاصل کریں گے۔ جبکہ نان ای کیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے 2 ہزار روپے کی ادائیگی پر 13 فروری تک ٹوکن حاصل کیا جا سکتا ہے۔پنجاب کے تمام طلباء جن کا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہے یا ابھی ہونا ہو گا ان سب کو ای کیٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔یاد رہے نئی داخلہ پالیسی کے مطابق ایسے امیدواران جو مارچ 2023میں منعقد ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں شریک نہیں ہونگے، وہ یو ای ٹی کے پاکستا ن انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں،4ستمبر2023کو شروع ہونے والے خزاںکے سیشن میںداخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔ رواں سال یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ 13 تا 17 مارچ منعقد ہو گا۔ انٹری ٹیسٹ نتائج کا اعلان 24 مارچ کو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں