شہبازگل

سیشن کورٹ سے بریت کی درخواست مستردکئے جانے کیخلاف شہباز گل کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیشن کورٹ سے بریت کی درخواست مستردکئے جانے کیخلاف شہباز گل کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی،شہباز گل کی طرف سے وکیل شہریار طارق پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جاچکا ، شہباز گل کے وکیل کی طرف سے عدالت میں جمع کرائی پیپر بک پر نمبرنگ نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیس کو خود خراب نہ کریں ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ معاملہ کچھ اور ہے ، آپ کسی معاملے پر فیصلوں کا حوالہ دے رہے ہیں ،انڈین کورٹ کے حوالے کو چھوڑیں پہلے اپنے سپریم کورٹ کے ہی فیصلے دیکھ لیں ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کے متعدد فیصلے موجود ہیں،شہباز گل کے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعتجمعرات تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں