وزارت تجارت

چین میں زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی طویل مدتی ترقی کے لئے تیار ہیں ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی تینگ نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں مجموعی طور پر مندی کے پس منظر میں ،
چین نے غیر ملکی سرمائے کا حصول مستحکم طور پر برقرار رکھا ہے ، جس سے واضح ہوتا ہے کہ زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیاں چین میں طویل مدت کے لئے ترقی کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے درجنوں ہیڈکوارٹرز اور وزارت تجارت نے مشترکہ طور پر،مستقبل قریب میں چین میں سرمایہ کاروں کے کاروباری دوروں کے لئے متعلقہ انتظامات کیے ہیں۔

ترجمان شو نے کہا کہ وزارت تجارت ہمیشہ کی طرح دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو چین میں کاروباری تعاون کرنے، سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور چین کی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانے کے لئے خوش آمدید کہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں