گورنر خیبرپختونخوا غلام علی

صدر اور الیکشن کمیشن کوبٹھا کر الیکشن پر مشاورت چاہتا تھا مگرکامیاب نہیں ہوا،حاجی غلام علی

پشاور(گلف آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صدر اور الیکشن کمیشن کوبٹھا کر الیکشن پرمشاورت کرناچاہتا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوا،انتخابات پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن جائوں گا،صدرکیخلاف آئین شکنی کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، ملک اس صورتحال کامتحمل نہیں ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ انتخابات پر الیکشن کمیشن کے خط پرصوبائی حکومت سے مشاورت کی، نگران صوبائی حکومت کے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو تاریخ کی فکر ہے، میں نے الیکشن تاریخ بھی دینی ہے اور تحفظ کو بھی یقینی بنانا ہے، آخری دم تک کوشش ہوگی کہ پرامن اور منصفانہ انتخابات کرائوں۔انہوں نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کوبٹھا کر الیکشن پرمشاورت کرناچاہتا تھا لیکن کامیاب نہ ہوا، اب انتخابات پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ صدرکے خلاف آئین شکنی کی کارروائی نہیں ہونی چاہیے، ملک اس صورتحال کامتحمل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں