اشیا خردونوش

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ اشیا خردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں

اسلام آباد (گلف آن لائن) ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ اشیا خردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں بڑے جانور کا گوشت 850 روپے اور چکن کی قیمت 650 تک جا پہنچی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نا ہو سکی ۔

شہریوں نے بتایا کہ ہم نے مہنگائی کے باعث کبھی گوشت لیا ہی نہیں تو اب رمضان میں سوچا ہی نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہر دور حکومت میں مہنگائی رہی مگر اس قدر ہوشربا مہنگائی کبھی نہیں دیکھی۔ مشکلات سے لڑتی عوام نے کہا کہ پروٹوکول میں پھرتے ارباب اختیار کیا جانیں مہنگائی کس بلا کا نام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں