شی جن پھنگ

مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سی پی سی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلی سطح بات چیت میں چینی صدر کی تقریر کی پذیرائی

بیجنگ (گلف آن لائن) مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کی شخصیات نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلی سطحی بات چیت میں جو تقریر کی ہے، اس میں سی پی سی کی مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر جدیدکاری کی تعمیر اور عالمی خوشحالی کو فروغ دینے کی پرخلوص خواہشات کی عکاسی ہوتی ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

پاکستان کی جماعت اسلامی کے خارجہ امور کے سیکرٹری آصف قاضی نے شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشیٹو پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تہذیبوں میں تنوع پایا جاتا ہے، ہمیں تہذیب کے حوالے سے مساوات، باہمی استفادے اور کھلے پن کے اصول پر قائم رہنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہذیب کی برتری کا نظریہ آج کی دنیا میں ناقابل عمل ہے اور بنی نوع انسان کو سماجی جدیدکاری کے عمل میں تہذیبوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (مارکسسٹ لیننسٹ) کے جنرل سیکرٹری مینالی نے کہا کہ شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو سے مماثلت رکھتا ہے، یعنی مشترکہ طور پر ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کرکے خوشحال مستقبل کا اشتراک۔ جیسے شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مختلف ممالک کو اپنی اپنی قومی خصوصیات کے مطابق اپنی جدید کاری کو آگے بڑھانا چاہئے۔

ایران کی اسلامی یونائیٹڈ پارٹی کے جنرل سیکرٹری بادامزیان نے کہا کہ چین اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی میں اضافے کے لئے پرعزم ہے جس سے نہ صرف چینی عوام بلکہ دنیا کو بھی فائدہ ہوگا۔ شی جن پھنگ نے عالمی ترقی کے لئے صحیح راستہ پیش کیا ہے، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو جس کا مقصد ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون دنیا کی تعمیر ہے۔ہم ان انیشیٹوز کو کامیابی سے عملی جامہ پہنانے کے منتظر ہیں۔

اس کے علاوہ، نائجیریا، اٹلی اور کولمبیا کی سیاسی جماعتوں کی شخصیات نے بھی شی جن پھنگ کی تقریر کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں