زمان خان

پاکستان ٹیم میں آ نیکا خواب پورا ہوگیا ہے، زمان خان

لاہور (گلف آن لائن)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں آ نیکا خواب پورا ہوگیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ فاسٹ بولر شعیب اختر کو شروع میں دیکھ کر بولنگ شروع کی، میں شروع سے شعیب اختر کو دیکھ رہا ہوں وہ ہمارے اسپیڈ اسٹار رہے ہیں انھی سے متاثر ہو کر بولنگ شروع کی۔فاسٹ بولر زمان خان کے مطابق کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بھی اچھا پرفارم کیا اور اس مرتبہ بھی اس کے لیے کوشش کی ہے اور اب قومی ٹیم میں نام آنے پر خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے ملک کی نمائندگی آپ کی نظروں میں ایک گول ہوتا ہے جس کیلئے آپ محنت کرتے ہیں میں نے اپنا مقصد پانے کے لیے بہت محنت کی ہے جتنا بتاں اتنا کم ہے ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کیا جہاں موقع ملا کھیلا اور پرفارم کیا ، میرے یہاں تک سفر میں گھر والوں اور کوچز نے بہت متاثر کیا ہے۔زمان خان یہاں تک پہنچنے کے سفر میں لاہور قلندرز کو بھی اہم قرار دیتے ہیں کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز میں شاہین آفریدی اور حارث رف سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا کیمپ میں ان سے سیکھ کر میچز میں اسی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔فاسٹ بولر نے کہاکہ انفرادی کارکردگی کے ساتھ ہماری ٹیم لاہور قلندرز بھی اچھا کر رہی ہے لاہور قلندرز کی ٹیم نے پی ایس ایل 7 جیتا اب بھی اسی کوشش میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ جہاں تک ڈیتھ اوورز کا تعلق ہے میں ڈیتھ اوورز کیلئے بڑی محنت کرتا ہوں آف سیزن میں میں گھنٹوں پریکٹس کرتا ہوں ، میرا گول یہی ہے کہ جو اس وقت کر رہا ہوں اس سے اچھا پاکستان ٹیم کے لیے کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں