مریم نواز

عمران خان شرم آئی؟ مریم نواز کا سوال

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تحریک انصاف کے رہنما چیئرمین عمران خان سے سوال پوچھا ہے کہ عمران خان شرم آئی؟ میں تو نہتی تھی، اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب تم نے وہاں دھاوا بولا۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے سوال کیا کہ عمران خان شرم آئی؟ میں تو نہتی تھی، اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب تم نے وہاں دھاوا بولا۔

رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ تمہارے گھر سے تو دہشت گرد اور ہتھیار برآمد ہوئے جس کے مناظر آج پوری قوم نے میڈیا پر لائیو دیکھے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان، جھوٹے ڈرامے بند کرو اور قانون کا سامنا کرو، بزدل انسان، تم آج بھی گرفتاری کے خوف سے عدالت کے دروازے سے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں