عمران خان

عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( گلف آن لائن) سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بنچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں منگل 21مارچ کو سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم ، شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں ۔

عمران خان نے 4جنوری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا ۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو این اے 95 میں نااہل قرار دینیکے بعد انہیں پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانیکی کارروائی شروع کی تھی اور عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں