سبینہ فاروق

اداکارہ سبینہ فاروق کو دھمکیاں دی جانے لگیں

کراچی (گلف آن لائن) ڈرامہ ”تیرے بن” میں حیا کا کردار کرنے پر اداکارہ سبینہ فاروق کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔سبینہ نے ‘تیرے بن’ میں حیا کا کردار نبھایا جو کہ ایک منفی کردار تھا، ڈرامے میں مرکزی کردار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نبھا رہے ہیں جنہیں کافی پسند کیا جارہا ہے۔تاہم اداکارہ سبینہ فاروق نے انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ انہیں اس کردار کو کرنے کے بعد دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اسٹوری میں لکھا ‘میں ڈراما تیرے بن میں اپنے کردار سے متعلق مداحوں کی بنائی گئی میمز سے محظوظ ہورہی تھی لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، یوٹیوب پر جعلی اور ناقابلِ قبول مواد ڈالا جارہا ہے اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ میرے اور میرے خاندان کے لیے پریشان کن ہے، حیا صرف ایک کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں