اسٹیٹ بینک

بینکوں میں چار روز تعطیلات،پیر کے روز دوبارہ کھلیں گے

لاہور( گلف آن لائن)ملک بھرکے تمام بینک اور مالیاتی ادارے جمعرات سے چار روز تک بند رہیں گے اور دوبارہ پیر کے روز کھلیں گے ۔ پاکستان ڈے کی مناسبت سے حکومت نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ24 مارچ کو تمام بینک زکوة کٹوتی کے لئے بند رہیں گے ۔

اس روز بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا لیکن کھاتہ داروں کے ساتھ لین دین نہیں ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار کو بینک ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں