فواد چودھری

صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنائو تک ممکن نہیں’ فواد چودھری

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چنا تک ممکن نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے ،

جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئین اس بارے میں واضح ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوجاتے ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں