فی یونٹ اضافہ

پیسکو نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا ، پانچ اپریل کو سماعت ہوگی

اسلام آباد ( گلف آن لائن)پیسکو نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیسکو کی بجلی صارفین سے 63 ارب روپے وصولی کی درخواست دائر کر دی گئی ،نیپرا اتھارٹی 5 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔ مراعات کی مد میں 17 ارب 59 کروڑ روپے وصولی کی درخواست دائر کر دی گئی ،آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں 30 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ وصولی کی درخواست دائر کی گئی ،روپے کی قدرمیں کمی کے فرق کے تحت 4 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ،پیسکو کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 17 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں