جوزف بوریل

بیلاروس کاروسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرنا اشتعال انگیزی ہوگا، یورپی یونین

ماسکو(گلف آن لائن)روس کے بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیار رکھنیکے معاہدہ پر یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلاروس کا روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرنا غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیزی ہوگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز سے جاری اپنے ردعمل میں جوزف بوریل نے مزید کہا کہ بیلاروس کا روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرنا یورپی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔بیلا روس کو اختیار ہے کہ وہ روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں