اعظم خان

صبر کرو، اللّٰہ نے تہماری کہانی ابھی تک ختم نہیں کی،افغانستان کیخلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد اعظم خان کی جذباتی پوسٹ

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اور جارحانہ بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبر کرو، اللّٰہ نے تہماری کہانی ابھی تک ختم نہیں کیا۔افغانستان کے خلاف پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناکام بیٹنگ کے باعث تیسرے میچ سے ڈراپ ہونے کے بعد اعظم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

اعظم خان کی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا صبر کرو، اللّٰہ نے تہماری کہانی ابھی تک ختم نہیں کی۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اعظم خان صفر جبکہ دوسرے میچ میں ایک رن پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں