ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔

ثاقب خان اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 5 وکٹ ہال لینے والے پاکستان کے 16ویں بولر بھی بن گئے۔واضح رہے اس سے قبل محمد نذیر، محمد زاہد اور ابرار احمد بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7، 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔

واضح رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں