پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام درس قرآن کا انعقاد

لاہور ( گلف آن لائن)پنجاب یونیورسٹی لائبریری اور لائبریرینز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام درس قرآن کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی، چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، صدر پنجاب یونیورسٹی لائبرینز آرگنائزیشن سیف الرحمان عتیق ، فیکلٹی ممبران، لائبرینز اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی نے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے ۔ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی اور سیف الرحمن عتیق نے استقبال رمضان کے حوالے سے گفتگو کی۔بعد ازاں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں