فواد چوہدری

ہنگامہ آرائی کیس،فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (گلف آن لائن) عدالت نے ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 13اپریل تک توسیع کردی۔لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی دے دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مقدمہ میڈیا کے خلاف ہے جنہوں نے روڈ بلاک کی تھی، ہمیں تفتیشی آفیسر ملتے ہی نہیں ہیں، آپ یہاں تفتیشی کو بلا لیں تاکہ تحقیقات کر لیں، تفتیشی نے کوئی نوٹس نہیں بھجوایا اور نہ ہی مل رہے ہیں۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں