رانا ثنا اللہ خان

ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالی، رانا ثناء اللہ کا شاہ محمود قریشی کو جواب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبہ پیرسپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کی رائے کی توہین کررہے ہیں ،دو مداریوں کے ہاتھ تین ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججوں کے حامی وترجمان بن گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ اور ججوں کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے ،عدالت پہ پتھر مارنے والے بے شرم جج کو گالی اور دھمکی دینے والے عدالت کے احترام کا باشن دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں