اعزاز چیمہ

سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کو پاکستان شاہینز کا ہیڈکوچ مقرر کیے جانے کا امکان

لاہور ( گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کو دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان شاہینز کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے یہ ذمہ داری عبدالرحمن کے سپرد کی گئی تھی تاہم قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کی تاخیر سے آمد کے باعث انہیں 7 اپریل سے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں تربیتی کیمپ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کی آمد کے بعد رحمان مذکورہ کیمپ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔دوسری جانب پاکستان شاہینز کیلئے ٹیم منیجر کا اعلان جلد کیا جائے گا، صبور احمد بطور ٹرینر اور محمد اسد شاہینز اسکواڈ کے فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔کپتان عمران بٹ، حسین طلعت نائب کپتان، عامر جمال، عبدالواحد بنگلزئی، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد ہریرہ، مبصر خان، محمد عمر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، آصف محمود، اطہر محمود، سعد خان اور وقار احمد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں