یوٹیلٹی سٹورز

یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کا معیار اعلیٰ ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز

مکوآنہ (گلف آن لائن)ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی)نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور معیار اعلیٰ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور معیار کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔انتظامیہ اشیاء کی خریداری کرتے وقت اسییقینی بناتی ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کی جانے والی تمام اشیاء پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہوتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس وقت ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر معیاری گھی اور تیل وافر مقدار میں موجود ہے اور رمضان المبارک میں ارزاں نرخوں پر بھی دستیاب ہے۔تصدیق شدہ معیار کے ساتھ ساتھ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم،انوائرمنٹ مینجمنٹ سسٹم، فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے آئی ایس او سرٹیفکیٹس کی حامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں