علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور جسمانی ریمانڈ پر بھکرپولیس کے حوالے

بھکر ( گلف آن لائن)بھکر کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔بھکر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ سرائے مہاجر میں مقدمہ درج ہے جب کہ ان کے خلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت دیگر 3 مقدمات بھی درج ہیں۔گزشتہ روز اسلام آبا دکی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں