مودی

مودی کا برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کیخلاف کریک ڈائون کا مطالبہ

نئی دہلی (گلف آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے فون پر رابطہ کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی وزیراعظم نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرانے پر بات کی۔نریندر مودی نے برطانوی وزیراعظم سے بھارت مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں