فائر بندی

سوڈان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، فریقین سے اپیل ہے جلد از جلد فائر بندی کریں،چین

بیجنگ (گلف آن لائن)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین، سوڈان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، فریقین سے اپیل ہے جلد از جلد فائر بندی کریں، امید ہے سوڈان کے مختلف فریق مذاکرات کے ذریعے مشترکہ طور پر عبوری سیاسی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ سوڈان میں حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ نے کہا اطلاعات کے مطابق پندرہ اپریل کو دارالحکومت خرطوم سمیت متعدد علاقوں میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح کشیدگی کا آغاز ہوا۔

چینی وزارت خارجہ نے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین، سوڈان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ جلد از جلد فائر بندی کریں تاکہ صورتحال مزید پیچیدہ نہ ہو۔چین نے امید ظاہر کی کہ سوڈان کے مختلف فریق مذاکرات کے ذریعے مشترکہ طور پر عبوری سیاسی عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں