شاہین

شعیب اختر برانڈ اچھے سے بناتے ہیں’ شاہین آفریدی کا طنز

لاہو ر(گلف آن لائن) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شعیب اختر کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر طنز کیا ہے۔کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں کھلے عام کہتا ہوں کہ ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا کیوں ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟۔

کرکٹر کے اس بیان کے بعد شاہد آفریدی سمیت کئی دیگر کرکٹرز نے بھی انہیں غلط قرار دیا تھا جن میں کامران اکمل بھی شامل ہیں۔تاہم اب مقامی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہین آفریدی سے میزبان نے سوال کیا کہ شعیب اختر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟۔شاہین نے مخصوص انداز میں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ برانڈ اچھے سے بناتے ہیں۔

شاہین کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین نے میمز بھی بنانا شروع کردی ہیں۔اس کے علاوہ شاہین نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ان کے پسندیدہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں