انیل کپور

ہر پروجیکٹ سے تجربہ اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے،انیل کپور

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے اتوار کو اپنی 1993 کی ایکشن کامیڈی فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہ کی 30 ویں سالگرہ منانے کے ساتھ فلم پر ایک نوٹ تحریر کیا۔ 66 سالہ انیل کپور نے اس موقع پر اپنے انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر اس فلم کی کئی تصاویر شیئر کیں جبکہ انہوں فلم اور اس کے ہدایت کار ستیش کوشک پر ایک خصوصی نوٹ بھی تحریر کیا۔

واضح رہے کہ ستیش کوشک گزشتہ ماہ کی 9 تاریخ کو ہارٹ اٹیک سے چل بسے تھے۔ انیل کپور کا کہنا تھا کہ گو کہ فلم باکس آفس پر تو زیادہ کامیاب نہیں رہی تھی لیکن اس نے لوگوں کے دلوں میں ضرور جگہ بنائی۔ انہوں نے اپنی تحریر میں فلم کے ڈائریکٹر اور اپنے پرانے دوست آنجہانی ستیش کوشک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے گانے اور ٹرین میں ڈکیتی کے شوٹ بڑے شاندار انداز میں لیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ ہر پروجیکٹ سے تجربہ اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔ فلم کی تصاویر میں ایک تصویر جس میں کاسٹ اور کرو بالخصوص ستیش کوشک اور ہیروئن آنجہانی سری دیوی کے علاوہ سری دیوی کے شوہر اور اس فلم کے پروڈیوسر بونی کپور بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں