یکم مئی

یکم مئی سے چین نکاراگوا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی کم شرح کو نافذ کرے گا

بیجنگ(گلف آن لائن)یکم مئی سے چین نکاراگوا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی کم شرح کو نافذ کرے گا۔

چینی میڈیا کے مطا بق چین اور نکاراگوا کے مابین اتفاق رائے کے مطابق دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مبنی ٹیکس کی نئی شرح یکم مئی 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔

ٹیرف میں کمی کے متعلقہ وعدوں کو پورا کرنے کے لیے، چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے اعلان جاری کیا کہ یکم مئی 2023 سے، نکاراگوا سے آنے والی کچھ درآمدی اشیا پر ٹیرف کی شرح میں کمی کو نافذ کیا جائے گا۔ اس کے موثر نفاذ سے چین اور نکاراگوا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فائدہ پہنچے گا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند اقتصادی اور تجارتی تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں