اتحادیوں

اتحادیوں کا وزیر اعظم کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(گلف آن لائن) حکومتی اتحادیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم جو بھی فیصلہ کریں گے اتحادی جماعتیں ساتھ دیں گی، سیاسی معاملے میں سپریم کورٹ کا پنچائیت کا کردار غیر مناسب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر 3 شخصیات کو طلب کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے ، اجلاس میں سپریم کورٹ کے 19اپریل کے فیصلے پر بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ مبینہ آڈیو لیکس پر بھی غور کیا گیا۔

حکومتی اتحادیوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئینی طریقہ کار کو پس پشت ڈالا ہے، حکم جاری کیاگیا کہ حکومت قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر رقم جاری کرے،یہ آبزور ویشن پارلیمان اور وزیر اعظم کی توہین کے مترادف ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ پارلیمان اور ایوان کی رائے کا احترام کرے، پارلیمان وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے اور ان پر اعتماد کرتی ہے، گفتگو کے نکات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں