فیصل کریم کنڈی

مذاکرات کے حوالے سے عمران خان غیر سنجیدہ ہے، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان(گلف آن لائن)وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے عمران خان غیر سنجیدہ ہے ،ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے دہشتگردوں سے مذاکرات کی وجہ سے پشاور ، سوات سمیت دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں ،

جب تک ملک میں سزا وجزا کا عمل نہیں ہوگا، اس وقت تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوسکتے ، آج اتحادی حکومت کو معاشی مسائل ، الیکشن کے انعقاد سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس ڈیرہ اور نیوخیر آباد کالونی میں عشائیہ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کیا ، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ ، ڈویڑنل رہنما سردار ملک محمد اقبال خان ایسرسمیت دیگر قائدین موجود تھے ، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں ایک دن میں الیکشن کی حامی ہے۔

الیکشن سے کوئی راہ فرار اختیار نہیں کرتا، عمران خان نے کہا کہ ماضی میں جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیسی سیاسی جماعت ہے جس کی ابتدائ بھی ایسے ہی سہاروں سے ہوئی اور اسمبلیاں بھی باجوہ کے کہنے پر توڑی گئیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ،سابق وزیراعظم ، سابق صدور و دیگر کے فون ٹیپ کئے گئے ، ہم اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے یا اتحادیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں