کورونا وائرس

کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ،12مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ ہوئے اور 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے515ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1

.36فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے اسلام آباد میں57 ٹیسٹوں میں سے2ٹیسٹ مثبت ا?ئیاور شرح 3.51 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں