جمشید اقبال چیمہ

شاہد خاقان عباسی کا بیان شہباز حکومت کی مفت آٹا سکیم کیخلاف چارج شیٹ ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بیان شہباز شریف حکومت کی مفت آٹا سکیم کے خلاف چارج شیٹ ہے ، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 85ارب کی سکیم میں کم از کم 20ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے حالانکہ اس کا حجم تقریباً25ارب روپے ہے ۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مفت آٹا سکیم کے ذریعے کرپشن کی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوئے ہیں اس کی ہوشر با کہانیاں جلد قوم کے سامنے آ جائیں گی ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت وژن سے عاری ہے ، سیاسی سٹنٹ کے طور پر جتنی رقم مفت آٹا سکیم کی نظر کی گئی ہے اس سے کم میں لوگوں کو رمضان المبارک میں اس سے بہتر ریلیف فراہم کیا جا سکتا تھا۔

یہ پہلے بار ہوا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں لوگ آٹے کی لائنوں میں لگ کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور شہباز شریف کو اس پر ذرا بھی شرمندگی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی آٹا سکیم میں 20ارب کی کرپشن کا بیان دے کر اپنی حکومت کو چارج شیٹ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں