سراج الحق

ملک بھر میں الیکشن ایک دن کرانے پر اتفاق ہوا ہے، سراج الحق

اسلام آباد (گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بھر میں الیکشن ایک دن کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی، معاشی اور آئینی انتشار ہے، سیاسی افراتفری کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ملک کا تماشا بنا ہوا ہے، عوام کو حق دیا جائے کہ وہ اپنے لیے نی حکومت کو منتخب کرے۔سراج الحق نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہوں، اس کوشش میں کسی حد تک کامیابی ہوئی، الیکشن کی تاریخ پربات چیت اوررابطے کرنے کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل عدالت نے نہیں نکالنا، ملک میں شفاف اور غیرجانبدار الیکشن چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں