شیخ رشید

حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے سارے ملک کو سیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے، شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے سارے ملک کو سیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے،سیاست سنگین اور گھمبیر ہو چکی ہے، آئی ایم ایف نہ ہی پڑوسی ملکوں کی مدد ہے، ملک جن مسائل سے دوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے، سپریم کورٹ جیتے گی الیکشن کروانا پڑیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عدلیہ کے ساتھ کندھا بہ کندھا چلنے کی کال انتہائی کامیاب رہی، وہ وقت دور نہیں جب ساری قوم عمران خان، قانون اور آئین کے حق میں نکلے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھارت جا کر جو کم عقلی ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس کے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، ہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں