عمران خان

عمران خان کا نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف اسلام آباد تھانے میں درج نئے مقدمے میں حفاظی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ سے اظہار یکجہتی کی ریلی نکالنے پر میرے خلاف اسلام آباد کے مارگلہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، آئین کے تحت پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بلا جواز مقدمہ درج کیا۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ موقف پیش کرنے کیلئے حاضر ہونا چاہتا ہوں، تاہم تحقیقات میں پیش ہونے سے قبل گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تحقیقات میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں