صدر مملکت

عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کرنے سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں، صدر مملکت

اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے موجودہ ملکی صورتحال پر کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کرنے سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں، ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے، میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ،امید کرتا ہوں حالات بہتر ہوں گے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہاکہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کرنے سے پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں۔صدر مملکت نے کہاکہ انسانی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا باعث تشویش، افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ کچھ شرپسندوں نے جس طرح سے سرکاری املاک بالخصوص سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ عارف علوی نے کاہکہ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے، میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے۔صدر مملکت نے کہاکہ میں ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی پرزور اپیل کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں