خیبر پختونخوا

سرگودھا،میٹرک کے منسوخ تینوں پرچوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

سرگودھا( گلف آن لائن)سرگودھا اور گردونواح میں تعلیمی ادارے کھلنے اور موبائل نیٹ سروس بحال ہونے کے ساتھ ہی معمولات زندگی معمول پر آگے تاہم تین روز کی تعطیلات کے بعد سکولوں کے کھلنے پر پہلے روز طلبا وطالبات کی حاضری کم رہی جبکہ سرگودھا بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کی طرف سے میٹرک کے سالانہ امتحان جماعت نہم کے منسوخ ہونے والے آخری تین پیپرز سے دس مئی کو منسوخ ہونے والا ترجمعتہ القرآن کا پرچہ (کل) 15مئی بروز پیر کو ہو گا اور 11مئی کو منسوخ ہونے والا کیمسٹری کا پرچہ17مئی جبکہ12مئی کو منسوخ ہونے والا اسلامیات کا پرچہ18مئی کو ہونگے جس کیلئے کنٹرولر امتحانات ریاض قدید بھٹی نے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کر کے امیدوار طلبا و طالبات کو آگاہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں