خیبر پختونخوا

سرگودھا،جماعت نہم کے ِ امتحانات 15 مئی کی بجائے 17 مئی بروز بدھ سے لئے جائیں گے

سرگودھا(گلف آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا اور پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے نقص امن عامہ کے پیش نظر ملتوی ہونے والے میٹرک پارٹ ون جماعت نہم کے پیپرز کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا جس کے مطابق امتحانات 15 مئی کی بجائے 17 مئی بروز بدھ سے لئے جائیں گے

جس کے لئے نئی ڈیٹ شیٹ جاری کر کے امتحانی عملہ اور امیدوار طلبائ و طالبات کو مطلع کر دیا گیا اس حوالہ سے چئیرمین پنجاب بورڈز اورکنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق 17مئی بروز بدھ کو ترجمة القرآن کا پیپر ہو گا جبکہ 18 مئی بروز جمعرات کو کیمسٹری اور سائنس کے پیپرز ہونگے اور19 مئی بروز جمتہ المبارک کو اسلامیات اور سیرت الرسول کے پیپرز لئے جائیں گے۔ جس کے لئے امیدوار طلبائ و طالبات اپنی پہلے سے جاری رولنمبرز سلیپس اپنے ہمراہ امتحانی مراکز دیکھا کر شریک امتحان ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں