گندم

فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی خرید کا 535000 میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 560938میٹرک ٹن کر دیا گیا

مکوآنہ ( گلف آن لائن)محکمہ خوراک کی جانب سے فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر میں کاشتکاروں، کسانوں و زمینداروں کو بار دانہ کا اجرا اور گندم کی سرکاری خرید بھر پور طریقے سے جاری ہے جبکہ فیصل آباد کے 11،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 7، جھنگ کے 18اور چنیوٹ کے 5پرچیز سینٹرز سمیت تمام 41خریداری مراکز پر گندم کی شفاف خریداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے قبل ازیں گندم کی خرید کا 535000 میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 560938میٹرک ٹن کر دیا گیا ہے اور اب تک 450986.126 میٹر ک ٹن گندم خرید اور 558459.200 کی تعداد میں پولی پراپلین بیگ و جیوٹ بیگز پر مشتمل بار دانہ کا اجراکیا جاچکا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فیصل آباد ڈویژن عمر سرور نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے 560938 میٹرک ٹن گندم کی خرید کا نیا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے اب تک 14207کاشتکاروں،کسانوں، زمینداروں کو558459.200 کی تعداد میں بار دانہ جاری کر کے ان سے 450986.126 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے جو اصل ہدف کا 80.40فیصد ہے

اس طرح کل باردانے کا109.25 فیصد کوٹہ جاری کر کے اب تک 80.40 فیصد گندم کی خرید کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد کیلئے مقرر کردہ 115872میٹرک ٹن کے ہدف کے برعکس 61554.350میٹرک ٹن گندم،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 115357میٹرک ٹن گندم کی خرید کے ہدف کے برعکس 86475.836میٹرک ٹن گندم،جھنگ کے 277040میٹرک ٹن گندم کی خرید کے مقررہ ہدف کے برعکس 252591.340میٹرک ٹن گندم اور چنیوٹ کے 52669میٹرک ٹن گندم کی خرید کے برعکس 50364.600 میٹر ک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اب تک فیصل آباد میں 88.70فیصد،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 104.01فیصد،جھنگ میں 109.07فیصد اور چنیوٹ میں 115.08فیصد بار دانہ جاری کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اب تک فیصل آباد سے55.96فیصد،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے77.21فیصد، جھنگ سے96.04فیصد اور چنیوٹ سے100.73فیصد گندم کی خرید کا ہدف حاصل کیا جا چکا ہے جبکہ باقی گندم کی خرید بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ گندم کی شفاف خریداری کیلئے تمام عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور کاشتکاروں کو ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرز پر تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انتظامی حکام کی جانب سے بھی دورے کرکے گندم خریداری سنٹر پر انتظامات چیک کئے جارہے ہیں اور سنٹرز پر باردانہ کی تقسیم کا ریکارڈ اور خریدی جانے والی گندم کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات کو موسمی صورتحال کے باعث مؤثر بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں