گراں فروشی

دکانداروں نے تعطیل کے روز خریداروں کا رش دیکھتے ہوئے پھلوں ، سبزیوں کے من مانے نرخ وصول کئے

لاہور(گلف آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر دکانداروں نے تعطیل کے روز خریداروں کا رش دیکھتے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کے من مانے نرخ وصول کئے ، خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے زیر انتظام لگنے والے بازاروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے انہیں گلی محلوں اور قریبی بازاروں سے مہنگے داموں پر خریداری کرنا پڑتی ہے ،حکومت سے اپیل ہے کہ اتوار کے روز مختلف علاقوں کے بازاروں میں بھی اپنے زیر انتظام پھل اور سبزیوں کے سٹالز لگوائے ۔ گزشتہ روز بھی سرکاری نرخنامے میں آلو کے نرخ جاری نہیں کئے گئے اور پرچون سطح پر آلو 80سے90روپے فی کلو فروخت ہوا، پیاز درجہ اول48 کی بجائے55،پیاز درجہ دوم 40کی بجائے45، پیاز درجہ سوم33کی بجائے40،ٹماٹر درجہ اول33کی بجائے40،

ٹماٹر درجہ دوم25کی بجائے30، ٹماٹر درجہ سوم20کی بجائے25روپے کلو،لہسن دیسی195کی بجائے230سے240،لہسن چائنہ335کی بجائے370سے380،ادرک تھائی لینڈ740کی بجائے800،کھیرا دیسی60کی بجائے65،کھیرا فارمی74کی بجائے80،میتھی 145کی بجائے170،بینگن64کی بجائے75،بند گوبھی37کی بجائے45سے50،پھول گوبھی85کی بجائے100سے110،شملہ مرچ64کی بجائے75سے80،بھنڈی125کی بجائے160سے170،شلجم120کی بجائے140،اروی230کی بجائے260،مٹر240کی بجائے270سے280،کریلا125کی بجائے140سے150،

سبز مرچ اول85کی بجائے100،مونگرے145،لیموں دیسی300کی بجائے400سے420،ٹینڈے دیسی کالے 125کی بجائے140،ٹینڈے دیسی سفید105روپے کی بجائے130،گھیا کدو53کی بجائے60،پالک فارمی52کی بجائے60،گھیا توری74کی بجائے85سے90،گاجر چائنہ64کی بجائے70جبکہ حلوہ کدو20کی بجائے30روپے کلو فروخت ہوا ۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول340کی بجائے390سے400روپے کلو، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم190کی بجائے250سے260،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم125کی بجائے180سے190،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول170کی بجائے230سے240،

سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم130کی بجائے170سے180،سیب کالا کولو میدانی درجہ سوم100کی بجائے130سے140،سیب سفید درجہ اول145کی بجائے170سے180،سیب سفید درجہ دوم100کی بجائے130سے140،سیب سفید درجہ سوم74کی بجائے90سے100،کیلا سپیشل درجن395کی بجائے450سے460،کیلا درجہ اول درجن270کی بجائے300سے320،کیلا درجہ دوم درجن180کی بجائے220سے230، کیلا درجہ سوم درجن120کی بجائے140سے150،انار بدانہ455کی بجائے580سے600،آلو بخار ا درجہ اول565کی بجائے620سے640،آلو بخارا درجہ دوم330کی بجائے400،

خوبانی سفید260کی بجائے280سے300،آڑو درجہ اول 175کی بجائے200سے220،آڑو درجہ دوم125کی بجائے150،آم دوسہری درجہ اول235کی بجائے300،آم دوسہری درجہ دوم150کی بجائے200،آم سہارنی درجہ اول135کی بجائے170سے180،آم سہارنی درجہ دوم105کی بجائے130سے140،آم سندھڑی درجہ اول200کی بجائے240سے250،آم سندھڑی درجہ دوم160کی بجائے180،فالسہ210،اسٹابری درجہ اول145کی بجائے170،اسٹابری درجہ دوم80کی بجائے90 سے 100،لوکاٹ درجہ اول135کی بجائے150،لوکاٹ درجہ دوم90کی بجائے100سے110،خربوزہ سفید80کی بجائے100،خربوزہ درجہ اول100کی بجائے120،خربوزہ درجہ دوم80کی بجائے90،تربوز33کی بجائے35سے40جبکہ کھجور ایرانی470کی بجائے540سے550روپے فی کلو فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں